کراچی میں شدید بارشیں، صوبائی وزراء آبائی علاقوں میں عید منا رہے ہیں، ایم کیو ایم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں شدید بارشیں، صوبائی وزراء آبائی علاقوں میں عید منا رہے ہیں، ایم کیو ایم
کراچی میں شدید بارشیں، صوبائی وزراء آبائی علاقوں میں عید منا رہے ہیں، ایم کیو ایم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں شدید بارشوں سے صورتحال ابتر ہے، جبکہ سندھ حکومت کے وزراء آبائی علاقوں میں عید منا رہے ہیں۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ بارشوں نے ایک بار پھر کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی خامیوں کا پول کھول دیا ہے، شہر کا سیوریج سسٹم بیٹھ گیا اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔

رابطہ کمیٹی کی جانب سے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی نااہلی کا خمیازہ شہری بھگت رہے ہیں، سندھ حکومت کے وزرا اور افسران آبائی علاقوں میں عید منانے گئے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی کی طرف ایک اور اسپیل گامزن،مزید بارشوں کا امکان

واضح رہے کہ شہر قائد میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہر کا نظام زندگی درہم برہم ہوچکا ہے، نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

Related Posts