Friday, March 29, 2024

قائد اعظم ٹرافی کیلئے 6ٹیموں کے ہیڈ کوچز نے اسکواڈز کو حتمی شکل دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:6ٹیموں کے ہیڈ کوچز نے قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے لیے اپنے اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دے دی ہے۔

اوپنر احمد شہزاد اور فاسٹ باؤلر حسن علی پاکستان کے سب سے پریمئر کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔

دونوں کھلاڑی ایونٹ کے لیے اعلان کردہ سینٹرل پنجاب کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ 25 اکتوبر سے شروع ہونے والے ابتدائی راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن سنٹرل پنجاب کی ٹیم سندھ کے مدمقابل آئے گی۔

کپتان بابراعظم کی 10 نومبر تک زمبابوے کے خلاف سیریز میں مصروفیت کے باعث سینٹرل پنجاب کے ہیڈ کوچ شاہد انور نے دفاعی چیمپئن کی قیادت اظہر علی کے سپرد کی ہے۔

سندھ کی قیادت سرفراز احمد کریں گےجبکہ ہیڈ کوچ باسط علی نے اسد شفیق کو سرفراز کا نائب مقرر کیا ہے۔سندھ کے اسکواڈ میں اہم تبدیلی غلام مدثر کی صورت میں کی گئی ہے۔اس فیصلے سے نوجوان کھلاڑی کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی ہورہی ہے۔

بلوچستان نے 17سالہ نوجوان عبدالواحد بنگلزئی کو فرسٹ الیون اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ نوجوان کرکٹرکا یہ پہلا فرسٹ کلاس سیزن ہوگا۔لیگ اسپنر یاسر شاہ کو بلوچستان کا کپتان جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین بسم اللہ خان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

عمران خان سینئر، جنید خان، صاحبزادہ فرحان اور عثمان شنواری جیسے معروف کھلاڑیوں پر مشتمل خیبرپختونخوا کے اسکواڈ کی قیادت اشفاق احمد کریں گے۔ عادل امین کو اسکواڈ کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

گزشتہ سیزن میں ٹاپ وکٹ ٹیکر نعمان علی رواں سال بھی ناردرن کی قیادت سنبھالیں گے۔ہیڈ کوچ محمد وسیم نے 23 سالہ نوجوان بیٹسمین ذیشان ملک کو ان کا نائب مقرر کیا ہے۔

سدرن پنجاب کی کپتانی شان مسعود کریں گے، حسین طلعت کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ سیکنڈ الیون کا پہلا راؤنڈ کھیلنے والے سلمان علی آغا کو فرسٹ الیون اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

تمام چھ اسکواڈز میں شامل کھلاڑیوں اور آفیشلز کی کوویڈ19 ٹیسٹنگ آج کراچی میں شروع ہوگی جو کل تک جاری رہے گی۔انہیں اپنے دونوں ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے کی صورت میں ہی ببل میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔تمام اسکواڈز جمعہ اور ہفتہ کو تین مختلف وینیوز نیشنل اسٹیڈیم کراچی، یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس اور این بی پی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گے۔

بلوچستان کااسکواڈزیاسر شاہ کپتان، بسم اللہ خان نائب کپتان، عبدالرحمٰن مزمل، عبدالواحد بنگلزئی، عدنان اکمل، اختر شاہ، عماد بٹ، ایاز تصور، عمران بٹ، عمران فرحت، کاشف بھٹی، خرم شہزاد، نجیب اللہ اچکزئی، سمیع اسلم، تیمور علی اور تاج ولی پر مشتمل ہے۔

سینٹرل پنجاب میں اظہر علی کپتان، سعد نسیم نائب کپتان، احمد بشیر، احمد صفی عبداللہ، احمد شہزاد، علی شان، بلال آصف، احسان عادل، حسن علی، کامران اکمل ، محمد سعد، قاسم اکرم، رضوان حسین، سلمان بٹ، عثمان صلاح الدین اور وقاص مقصود شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا کے اسکواڈمیں اشفاق احمدکپتان، عادل امین نائب کپتان، احمد جمال، عمران خان سینئر، اسرار اللہ، جنید خان، کامران غلام، خالد عثمان، محمد محسن، نبی گل، ریحان آفریدی ، صاحبزادہ فرحان، ساجد خان، ثمین گل، سمیع اللہ جونیئر اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔

ناردرن کے اسکواڈ میں نعمان علی کپتان ، ذیشان ملک نائب کپتان ، علی سرفراز، آصف علی، فیضان ریاض، فرحان شفیق، حماد اعظم، جمال انور، ناصر نواز، نوید ملک، صدف حسین، سلمان ارشاد، سرمد بھٹی، توثیق شاہ، عمر امین اور وقاص احمد کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:قومی کرکٹ کیلئے تاریخی دن، جاوید میانداد اور قاسم عمر کی ڈبل سنچریاں یادگار بن گئیں

سندھ کا اسکواڈ سرفراز احمد کپتان، اسد شفیق نائب کپتان، عاشق علی، عزیز اللہ، فواد عالم، غلام مدثر، خرم منظور، میر حمزہ، محمد اصغر، محمد حسن، سعد علی، سعود شکیل، شرجیل خان، سہیل خان، تابش خان او رعمیر بن یوسف پر مشتمل ہے۔

سدرن پنجاب کے اسکواڈ میں شان مسعود کپتان، حسین طلعت نائب کپتان، ذیشان اشرف ، محمد عباس، محمد عرفان ، عامر یامین، بلاول بھٹی، دلبر حسین، عمران رفیق، مقبول احمد ، محمد الیاس، سیف بدر، سلمان علی آغا، عمر صدیق، عمر خا ن اور زاہد محمود شامل ہیں۔