فلم بنانے کیلئے اپنی تمام جائیداد گروی رکھ دی، کنگنا کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلم بنانے کیلئے اپنی تمام جائیداد گروی رکھ دی، کنگنا کا انکشاف
فلم بنانے کیلئے اپنی تمام جائیداد گروی رکھ دی، کنگنا کا انکشاف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے بطور ڈائریکٹر اپنی پہلی فلم ‘ایمرجنسی ‘ کے حوالے سے اہم انکشافات کردیئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کنگنا رناوت ایمر جنسی فلم سے بحیثیت ڈائریکٹر ڈیبیو کررہی ہیں، اداکارہ نے گزشتہ روز فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس فلم کے حوالے سے کچھ تفصیلات اپنے چاہنے والوں کو بتائیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kangana Ranaut (@kanganaranaut)

اداکارہ نے تحریر کیا کہ آج ہم نے فلم ایمرجنسی کی شوٹنگ مکمل کرلی، میری زندگی کا ایک بہت ہی شاندار مرحلہ اپنی تکمیل کو پہنچا، لگتا ایسا ہے کہ میں اس مرحلے سے آرام سے گزری ہوں لیکن حقیقت اس سے برعکس ہے۔

کنگنا کا مزید کہنا تھا کہ انہیں فلم بنانے کے لیے اپنی تمام جائیداد گروی رکھنی پڑی۔

کنگنا نے لکھا کہ اس تجربے میں ایک فرد کے طور پر میرے کردار کا سخت امتحان لیا گیا،فلم بنانے کے لیے اپنی تمام جائیداد گروی رکھنے سے لے کر پہلے شیڈول کے دوران ڈینگی کی تشخیص ہونے تک ان تمام مراحل سے گزری اور فلم مکمل کی۔

مزید پڑھیں:اکشے کمار اور عمران ہاشمی کی کامیڈی فلم ’سیلفی‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا

یاد رہے کہ اس فلم میں کنگنا بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے کردار میں نظر آئیں گی، کنگنا رناوت فلم ایمرجنسی کی پروڈیوسر بھی ہیں، یہ فلم 1977میں بھارت میں نافذ ہونے والی ایمرجنسی کی کہانی پر مبنی ہے۔

Related Posts