کراچی کی پسندیدہ سوغات، مزیدار بریانی برنس روڈ پر دستیاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کی پسندیدہ سوغات، مزیدار بریانی برنس روڈ پر دستیاب
کراچی کی پسندیدہ سوغات، مزیدار بریانی برنس روڈ پر دستیاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی کھانے کے اعتبار سے بھی متنوع اوصاف کا مالک ہے جہاں لوگ بے شمار ڈشز کو اپنے دسترخوان پر سجانا پسند کرتے ہیں تاہم سب ڈشز کے مقابلے میں یہاں کے شہری بریانی کو سب سے زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کراچی کے شہریوں کو بریانی کھانے کیلئے کسی خاص موقعے کی ضرورت نہیں بلکہ جب بھوک لگتی ہے تو سب سے پہلا خیال بریانی کا آتا ہے۔ خاص طور پر جمعۃ المبارک اور اتوار کے روز بریانی کے شوقین شہری فوڈ اسٹالز کا رخ کرلیتے ہیں۔

لالہ بریانی کے نام سے ایک ایسا ہی مقام عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں کی بریانی ہر عمر کے شہری پسند کرتے ہیں اور نہ صرف خود کھاتے ہیں بلکہ اپنے عزیز و اقارب کیلئے بھی پیک کروا کر گھر لے جاتے ہیں۔

کراچی کے علاقے برنس روڈ پر واقع لالہ بریانی پرروز بے شمار افراد نصیب بریانی کا رخ کرتے ہیں اور مزیدار بریانی کا لطف اٹھاتے ہیں۔

لالہ بریانی کے مالک حمزہ نے کہا کہ شہر میں بہت سے مقامات پر بریانی ملتی ہے لیکن ہمارے یہاں سب سے زیادہ کھانے کے معیار پر توجہ دی جاتی ہے خاص طور پر چاول، گوشت ، مصالحے اور تیل کی کوالٹی پر توجہ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک مخصوص جگہ سے بریانی کیلئے گوشت منگواتے ہیں۔

لذیذ بریانی کے ریٹ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ایک کلو بیف بریانی 520 روپے جبکہ ایک کلو چکن کی بریانی 400 روپے میں دستیاب ہے۔

لالہ بریانی پر استعمال ہونے والے تمام اجزاء اعلیٰ ترین معیار کے ہیں جس میں حفظانِ صحت کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

Related Posts