کراچی:مشہور و معروف پاکستانی اداکارہ میرا سیٹھی کا 20 ویں لکس سٹائل ایوارڈز کے لیے منتخب کیے گئے ان کے لباس پر ہونے والی تنقید پر کہنا ہے کہ بااثر خواتین کی تصاویر پر ان کے لباس پر منفی تبصرے ہوتے دیکھنا ہمیشہ ہی بہت دلچسپ ہوتا ہے۔
انسٹاگرام پر ایک مونوکروم فوٹو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ میرا سیٹھی نے لکھا کہ ’بااثر خواتین کی تصاویر پر ان کے لباس یا اسٹائل جسے ناقدین بیہودگی سمجھتے ہیں، اس کے بارے میں بنا سوچے سمجھے منفی تبصرے ہوتے دیکھنا ہمیشہ ہی بہت دلچسپ ہوتا ہے‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’اس ملک کے مرد خواتین پر حکم چلانے کا جنون رکھتے ہیں، خواتین کے جسم، لباس اور ظاہری شکل کے حوالے سے بات کرتے ہیں، جوکہ چھوٹی ذہنیت، بوسیدہ اور قابل نفرت بات ہے۔
‘اداکارہ نے تنقید کرنے والے مردوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ آپ ہمیں کمزور کرنا چاہتے ہیں کیونکہ آپ کے اندر غصہ اور تکلیف ہے۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ ’وہ سمجھ گئی ہیں کہ یہ معاشتری بدصورتی ہے۔‘میرا سیٹھی نے ان خواتین کی تعریف بھی کی جو ان سب باتوں کو نظرانداز کرتی ہیں۔‘
مزید پڑھیں: ہدایت کار کی جانب سے غیر مناسب آڈیشن کا مطالبہ کیا گیا، ماڈل حرا خان