پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق کے بارے میں سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے اپنی دیرینہ پارٹی پاکستان مسلم لیگ ن سے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔
تاہم اب انہوں نے اس حوالے سے وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے اور پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے گردش کرتی افواہوں کی تردید کردی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور جماعت کے قائد میاں محمد نواز شریف کے قریبی ساتھی خواجہ سعد رفیق کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ انہوں نے اپنی جماعت سے راہیں جدا کرلی ہیں۔
لیکن پیر کو خواجہ سعد رفیق نے سیاست یا مسلم لیگ ن چھوڑنے کے حوالے سے پھیلی ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پارٹی نہیں چھوڑی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری بیان میں سعد رفیق نے حکومت سےمطالبہ کیا کہ ایکس پر سے پابندی فوری ختم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے دور میں لگائی گئی اس پابندی کا کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہے۔