ایران نے جوہری صلاحیت سے دستبرداری کا اشارہ دے دیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان کی اہم پریس کانفرنس

ایران نے امریکا سے مذاکرات کے دوسرے دور کا عندیہ دے دیا اور کہا ہے کہ پاکستان کے ذریعے امریکا کو پیغامات بھیجنے اور وصولی کا سلسلہ جاری ہے، امید ہے اگلے بدھ کو اسلام آباد ایک بار پھر مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے تہران میں پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکا سے مذاکرات کا ایک دور اسلام آباد میں ہوچکا، ایرانی وفد کی پاکستان سے وطن واپسی کے بعد امریکا سے پاکستان کے ذریعے کئی پیغامات کا تبادلہ ہوا، قوی امکان ہے کہ پاکستان اگلے بدھ کو ایک بار پھر مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔

ترجمان نے تصدیق کی کہ پاکستان کے ذریعے امریکا سے تاحال پیغامات کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے، امریکا سے جنگ میں ایران کو پہنچے نقصانات کے ازالے پر بھی بات ہوئی، جنگے کے خاتمے پر بات ہوئی، ساتھ ہی ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے پر بھی مذاکرات ہوئے۔

ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول میں دلچسپی نہیں رکھتا، چند دن میں ایٹم بم بنانے کی بات درست نہیں، مگر ایران اپنے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرے گا، ایران کو خطے میں کسی بھی قسم کی مداخلت قبول نہیں۔

ایک اور صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی میں امریکا سے اب جو مذاکرات ہوں گے وہ مکمل جنگ بندی کے لیے ہوں گے۔

Related Posts