کیا اسلام آباد میں کاروباری اوقات کار میں کفایت شعاری ختم کردی گئی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد کی ایک مارکیٹ، فوٹو بلوم
اسلام آباد کی ایک مارکیٹ، فوٹو بلوم

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کاروباری اوقات کار میں تبدیلی سے متعلق زیر گردش نوٹیفکیشن کو ضلعی انتظامیہ نے جعلی قرار دے دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں کاروباری اوقات کار میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ موجودہ کاروباری اوقات کار حکومتی کفایت شعاری مہم کے تحت برقرار رہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر آئندہ کسی بھی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا تو اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اور جعلی نوٹیفکیشنز پر یقین نہ کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری معلومات پر اعتماد کریں۔

Related Posts