’ارطغرل غازی‘ کی حلیمہ سلطان کا پاکستانیوں سے ایک بار پھر محبت کا اظہار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:مسلمانوں کی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترکش سیریز’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اسراء بلجیک نے پاکستانیوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کیا اور فرنٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں حلیمہ سلطان نے لکھا کہ ترکی اور پاکستان میں رہنے والے میرے دوستوں اور فینز کیلئے ایک خوبصورت ملک کی طرف سے خوبصورت پیغام۔

اسراء بلجیک المعروف حلیمہ سلطان نے فرنٹ لائن کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ آئیے ہم سب مل کر فرنٹ لائن کارکنوں کا ساتھ دیں اور اس پیغام کو دنیا بھر میں عام کریں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں ایک بار پھر جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ اسراء نے اپنا پیغام گورنمنٹ آف پاکستان کو بھی ٹیگ کیا۔

واضح رہے ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ ڈرامہ سیریل نے ترکی کے بعد پاکستان میں بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑے اور شائقین کی جانب سے اس ڈرامے کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔