سندھ حکومت وفاق سے ملنے والا پیسہ اومنی اکائونٹ میں ڈالتی رہی، حلیم عادش شیخ 

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی :پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما و پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ 18ترمیم کے تحت وفاق سے ملنے والے پیسے اومنی اکائونٹ میں ڈالے جاتے رہے۔

12 سالوں سے اربوں کا بجٹ ملنے کے باوجود تعلیم کوئی بہتری نہیں لائی گئی، 18 ترمیم کا جنازہ نکالا جارہاہے کرپشن کی بد ترین مثالیں سندھ سرکار نے قائم کی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےملیر کے علاقے صالح محمد گوٹھ میں قائم بیت الاآباد ڈگری کالج کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس ڈگری کالج پرکروڑوں کی لاگت سے عمارت تعمیر کی گئی تھی ، 2005 میں عمارت تعمیر کر کے اپنا کمیشن بنا لیا گیا مگر یہ عمارت آباد نہ ہو سکی، علاقہ مکین بچوں کی اعلیٰ تعلیم سے محروم ہیں، بے حس حکمرانوں کو اپنے کیشن سے مطلب ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 12 سالوں سے اربوں کا بجٹ ملنے کے باوجود تعلیم میں کوئی بہتری نہیں لائی گئی بلکہ معیار تعلیم کو گھوسٹ ملازمین اور ان پڑھ اساتذہ نے تباہ و برباد کر دیا ہے جو پیپلز پارٹی نے اقربا پروری اور نذرانے وصول کر کے بھرتی کیے تھے، 18 ترمیم کا جنازہ نکالا جارہاہے ،کرپشن کی بد ترین مثالیں سندھ سرکار نے قائم کی ہیں،ضلع ملیر سے ہمیشہ پیپلزپارٹی جیتی لیکن عوام کو سہولیات نہیں دی گئیں۔

مزید پڑھیں:انیس قائم خانی کا ٹڈی دل سے فصلوں اور پھلوں کے باغات کی تباہی پر تشویش کااظہار

انہوں نے کہا کہ پوری سندھ میں ہم جاکر سندھ حکومت کو بے نقاب کریں گے۔ عوام آنکھیں کھول کر دیکھیں کہ 12 سال سے وہ جنہیں اپنا نجات دھندہ سمجھتے رہے ہیں وہ کس طرح انہیں  اور ملک کو لوٹتے آ رہے ہیں، عوام کا پیسہ کس طرح اپنے کمیشن کے چکر میں برباد کیا جاتا ہے، آج بھی عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔