حاجی غلام علی کو خیبر پختونخوا کا نیا گورنر بنائے جانے کا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حاجی غلام علی کو خیبر پختونخوا کا نیا گورنر بنائے جانے کا امکان
حاجی غلام علی کو خیبر پختونخوا کا نیا گورنر بنائے جانے کا امکان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: جے یو آئی (ف) کے سابق سینیٹر حاجی غلام علی کو خیبرپختونخوا کا نیا گورنر بنائے جانے کا امکان ہے، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انہیں اس عہدے کے لیے نامزد کیا ہے، یہ بات اتوار کو ایک معتبر ذرائع نے بتائی۔

ذرائع کے مطابق سابق سینیٹر حاجی غلام علی،مولانا فضل الرحمان کی بیٹی کے سسر ہیں، وہ پشاور کے مشہور تاجر بھی ہیں اور ماضی میں ایف پی سی سی آئی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق معزول وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے وقت اتحادی سیاسی جماعتوں بالخصوص مسلم لیگ ن نے جے یو آئی(ف) سے وعدہ کیا تھا کہ کے پی کے گورنر کا عہدہ اسے دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے اتوار کو محمد کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تقرری کی سمری کی منظوری دی تھی۔

مزید پڑھیں:آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری، اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

گورنر سندھ کا عہدہ پی ٹی آئی کے عمران اسماعیل کے اپریل 2022 میں عمران خان کے وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سے خالی تھا۔

Related Posts