مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی، پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے فرائض سنبھال لیے

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی، پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے فرائض سنبھال لیے
مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی، پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے فرائض سنبھال لیے

لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جہاں پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا جہاں یومِ پاکستان کے موقعے پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔ ائیر وائس مارشل ندیم اختر خان تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

ائیر وائس مارشل ندیم اختر خان نے مزارِ اقبال پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ پاک فضائیہ کے جوانوں نے حکیم الامت اور شاعرِ مشرق علامہ اقبال کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے دعائیں کیں۔ 

یاد رہے کہ ملک بھر میں یومِ پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے جو ہر سال 23 مارچ کے روز قراردادِ پاکستان 1940ء کی منظوری کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔

 بانئ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے ہندوؤں سے الگ آزا د وطن حاصل کیا۔ تحریکِ آزادی میں قراردادِ پاکستان کی منظوری کو اہم سنگِ میل سمجھا جاتا ہے۔

قراردادِ پاکستان لاہور کے تاریخی منٹو پارک میں 23 مارچ 1940ء کو پیش کی گئی جہاں بعد ازاں یادگار کے طور پر مینارِ پاکستان کی تعمیر عمل میں لائی گئی۔ یومِ پاکستان کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں یومِ پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

Related Posts