عوام کیلئے خوشخبری، کئی سہولیات کی حامل گرین لائن ٹرین 27 جنوری سے دوبارہ بحال ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: گزشتہ سال سیلاب کے باعث بند کی گئی گرین لائن ٹرین کو سپیریئر سروس کے طور پر 27 جنوری سے دوبارہ چلایا جارہا ہے۔

محکمہ ریلوے کے مطابق گرین لائن ٹرین میں اعلیٰ معیار کی سہولیات دی جائیں گی جس میں ناشتہ، کھانا، بیڈنگ، یوٹیلیٹی پیک اور ہائی ٹی شامل ہوں گی۔

ٹرین میں تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی، جو کہ پاکستان کی کسی اور ٹرین میں میسر نہیں ہونگی۔ گرین لائن ٹرین کی مختلف کیٹیگریز کا کرایہ ان سہولیات کے پیش نظر رکھا گیا ہے اور دوسری ٹرینز سے تقابلی مطابقت رکھتا ہے، گرین لائن پاکستان کی آرام دہ ترین سواری ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

60 لاکھ پاکستانی غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں، عالمی بینک

گرین لائن ایکسپریس چین سے درآمد شدہ نئی کوچز اور بہترین انتظامات کے ساتھ اسلام آباد تا کراچی اپنے سفر کا آغاز کرے گی، وزیراعظم شہباز شریف 27 جنوری کی دوپہر مارگلہ سٹیشن اسلام آباد میں گرین لائن ٹرین کا افتتاح کریں گے۔

ٹرین مارگلہ سٹیشن اسلام آباد سے دوپہر 3 بجے روانہ ہو کر اگلے روز دوپہر 2 بجکر 20 منٹ پر کراچی پہنچے گی، ٹرین کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 9450 روپے، اے سی پارلر کا کرایہ 8500 روپے، اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 7550 روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ 4200 روپے ہے۔

Related Posts