گرانٹ فلاور نے بابر اعظم کو سیاست سے محتاط رہنے کا مشورہ دیدیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گرانٹ فلاور نے بابر اعظم کو سیاست سے محتاط رہنے کا مشورہ دیدیا
گرانٹ فلاور نے بابر اعظم کو سیاست سے محتاط رہنے کا مشورہ دیدیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کو پاکستانی کرکٹ کی سیاست سے محتاط رہنے کا مشورہ دیدیاہے،گرانٹ فلاور کے مطابققیادت کا بوجھ اور بیرونی دباؤ نوجوان بیٹسمین کے کھیل پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔اس لئے انہیں چاہئے محتاط رہیں۔

گرانٹ فلاور نے اس حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ موجود کرکٹ کی سیاست اور قیادت کا دباؤ بابر اعظم کے کھیل پر اثرانداز ہوسکتا ہے، وہ ایک بہترین کرکٹنگ دماغ کے حامل ہیں مگر پاکستانی کرکٹ میں بہت زیادہ سیاست اور شائقین کا بھی بے تحاشا دباؤ ہوتا ہے، اگر آپ ہارنا شروع ہوئے تو پھر بیٹنگ پر بھی دباؤ بڑھے گا اور یہ سب کچھ بہت ہی تیزی سے ہوتا ہے۔اس لئے نوجوان کھلاڑی کو چاہئے کہ صرف کھیل پر توجہ دیں۔

سابق کوچ نے کہا کہ ہم ماضی میں دیکھ چکے کہ کس طرح قیادت کے بوجھ نے کئی عظیم کھلاڑیوں کو متاثر کیا مگر کچھ ایسے بھی ہیں جن کے کھیل میں قیادت کی ذمہ داری سے نکھار پیدا ہوا، اگر بابر اعظم بھی بہتر ہوئے تو پھر دنیا ان کے قدموں میں ہوگی، اس کا فیصلہ صرف وقت ہی کرے گا۔گرانٹ فلاور نے کہاکہ لاہور کی اکیڈمی میں پہلی بار بابر کے ساتھ کام کرتے ہوئے میں نے ان کی جانب چند بالز پھینکیں۔جس سے ان کے نکھار کا اندازہ ہوا۔

بابر اعظم نے دیگر بلے بازوں کی بانسبت زیادہ تیزی سے لینتھ کا اندازہ لگا لیا، میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک عظیم بیٹسمین کی نشانی ہے، اگر آپ اسٹیون اسمتھ اور ویرات کوہلی جیسے دنیا کے چند بہترین بیٹسمینوں پر نظر ڈالیں تو دیکھیں گے کہ وہ لینتھ کو فوراً سمجھ لیتے اور تھوڑا تاخیر سے کھیلتے ہیں، ان کی آنکھوں اور ہاتھوں میں بہترین ہم آہنگی ہوتی ہے۔

Related Posts