حکومت کا شہروں کی طرح دیہات میں بھی جدید سہولیات فراہم کرنیکا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: حکومت نے شہروں کی طرح دیہات میں بھی عوام کو جدید سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد دیہات سے شہروں کی جانب آبادی کی تیزی سے بڑھتی منتقلی کو روکنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک کے بڑے شہروں میں روزگار، جدید طرزِ رہائش اور دیگر سہولیات کے باعث دیہات میں رہنے والے افراد ہر سال بڑی تعداد میں شہروں میں آ کر رہائش پذیر ہوجاتے ہیں جس سے شہروں کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کا بلین ٹری سونامی منصوبے کا نام تبدیل کرنے کا اعلان

کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت دیگر بڑے شہروں میں دیہات کی نسبت عوام کی کہیں زیادہ تعداد رہائش اختیار کرتی ہے۔ یہی صورتحال دیکھتے ہوئے پنجاب کی نگراں حکومت نے دیہات میں گاؤں چمکیں گے پروگرام کا آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی کی زیرِ قیادت پنجاب کی نگراں حکومت کا کہنا ہے کہ دیہات میں عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ پیدائش اور موت کیلئے سرٹیفکیٹ کی فراہمی ہو یا شادی اور طلاق کی رجسٹریشن، عوام کو اپنے گھر سے دور نہیں جانا پڑے گا۔

پنجاب حکوت کا کہنا ہے کہ گاؤں میں سکیورٹی فراہمی کا کوئی معقول انتظام نہیں، اس لیے گاؤں گاؤں چوکیداری کا بہترین نظام رائج کریں گے۔ ہر گاؤں میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز ترقی و خوشحالی لانے کیلئے مقامی معززین کی کمیٹی تشکیل دیں گے۔ 

Related Posts