حکومت کتنے مہینوں میں بجلی سستی کرے گی اور کس حد تک؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجلی سستی
(فوٹو: بِنگ اے آئی)

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ چند ماہ میں بجلی سستی کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ ملکی معیشت کو پٹڑی پر لانے کیلئے بجلی کی قیمت کم کرنا ضروری ہے۔

حال ہی میں وزیر توانائی اویس لغاری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حکومت چند ماہ میں بجلی کی قیمتیں 8 سے 10روپے فی یونٹ تک کم کرے گی، توانائی کی قیمت کم کرنا حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔ ہم بجلی کی پیداواری لاگت کم کرنے کی کوشش میں ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران وزیر توانائی نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 10 روپے سے کم ہونی چاہئے۔ اگر قیمت اس سطح پر لائی گئی تو صنعتوں کو، عوام کو اور ہر شعبے کو فائدہ ہوگا۔ حکومت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے معاہدوں پر باہمی مشاورت سے نظر ثانی کر رہی ہے۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ حکومت کو بجلی کے جن پلانٹس کی ضرورت ہے اور جن کی نہیں، اس کا جائزہ لیا گیا ہے، کچھ سرکاری پلانٹس جو منافع حاصل کر رہے ہیں، وہ منافع نہ دے کر صارفین کو ریلیف فراہمی پر بھی غور ہوا ہے اور نجی شعبے کی 5 آزاد آئی پی پیز کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان اور عوام کیلئے 411 ارب یعنی سالانہ 70ارب کی بچت کی ہے اور ہم آئی پی پیز کے مالکان کے بھی شکر گزار ہیں جو باہمی مشاورت سے معاہدے ختم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ہم تمام اداروں، خاص طور پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے بھی شکر گزار ہیں۔

Related Posts