پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بھاری بھرکم اضافہ، مہنگائی میں ہوشربا اضافے کا خدشہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پیٹرول
(فوٹو: آن لائن)

وفاقی حکومت نے ایران پر اسرائیل و امریکا کے حملوں کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھنے کے پیش نظر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بھاری بھرکم اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان وزیر توانائی علی پرویز ملک نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے موجودہ حالات کے تناظر میں مشکل فیصلہ کیا اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 55، 55روپے فی لیٹر تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کو بلا رکاوٹ ممکن بنانے کیلئے کیا گیا۔ حکومت کے نئے نرخ سامنے انے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 321روپے 17 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 335روپے 86پیسے فی لیٹر ہوگی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ملک بھر میں ہوجائے گا۔

Related Posts