مہنگائی کنٹرول کرنیکا میکانزم تیار، مسئلہ حل ہوجائے گا،سینیٹر شبلی فراز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا مقصد کسی گروپ یا پارٹی کو فائدہ پہنچانا نہیں، شبلی فراز
الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا مقصد کسی گروپ یا پارٹی کو فائدہ پہنچانا نہیں، شبلی فراز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے واضح کیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اکٹھ کی ہمیں کوئی فکر نہیں، یہ چاہتے ہیں حکومت کوئی رعایت دے۔

مولانا فضل الرحمان کا بیٹا منتخب ہوا تو الیکشن ٹھیک ،مولانا خود ہارے تو الیکشن غلط تھا،مہنگائی کو کنٹرول کر نے کا میکانزم بن چکا ہے ،آنے والے دنوں میں مہنگائی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

سندھ حکومت کا گندم ریلیز نہ کرنے کا اقدام بدنیتی پر مبنی تھا،نیویارک میں پی آئی اے کا ہوٹل روزویلٹ ہم نے بیچا نہیں ، حکومت نے تو قرضہ ادا کر کے اسے مکمل ملکیت میں لے لیا ہے۔

منگل کو وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس تھا ۔

مہنگائی کا ایشو بہت اہم مسئلہ ہے ،وزیراعظم کو مہنگائی پر سب سے زیادہ تشویش ہے۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی کو کنڑول کرنے کا میکنزم بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کم کیا جائے گا،آنے والے دنوں میں مہنگائی کا مسئلہ حل ہوجائیگا۔

انہوں نے کہاکہ آٹا پاکستان میں سب لوگ استعمال کر تے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان اور کے پی کے گندم کم پیدا کرتے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ اس وقت ہمارے گندم کے ذخائر پورے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں آٹے کی قیمت آٹھ سو سے ہزار روپے فی بیس کلو ہے،سندھ میں قیمت کا چار سو سے پانچ سو روپے کا فرق ہے۔

وزیر اطلاعا ت نے کہاکہ سندھ حکومت کا منفی کردار رہا ہے،سندھ حکومت کا گندم ریلیز نہ کرنے کا اقدام بدنیتی پر مبنی تھا،سندھ حکومت نے گندم کا اسٹاک ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ روزویلٹ ہم نے بیچا نہیں ہے ،حکومت نے روزویلٹ کا قرضہ ادا کرکے اسے مکمل ملکیت میں لے لیا ہے ۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ کرونا کے باعث روزویلٹ ہوٹل خسارے میں تھا۔ انہوںنے واضح کیاکہ یہ چہ میگوئیاں غلط ہیں کہ روزویلٹ ہوٹل کو بیچ دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ روزویلٹ ہوٹل کی بہترین طریقے سے دیکھ بھال کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف سمیت سابق وزرائے اعظم نے مختلف کیمپ آفس کھولے ہوئے تھے،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صرف ایک کیمپ آفس کھولنے کی اجازت ہونی چاہیے ،کیمپ آفس کے اخراجات بھی متعین ہونے چاہئیں۔

وزیراطلاعات نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کے اکٹھ کی ہمیں کوئی فکر نہیں،وہ جلسے کریں جتنے کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے ان کے جلسے پر بات ہی نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ حکومت اور معیشت مستحکم ہو۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے احتجاج کا کوئی اخلاقی جواز نہیں،اپوزیشن کا ایک ہی مقصد ہے کہ حکومت دبائو میں آکر ان کو کوئی رعایت دے۔

انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کا بیٹا منتخب ہوا تو الیکشن ٹھیک مولانا فضل الرحمان خود منتخب نہیں ہوئے تو الیکشن غلط تھا۔

انہوں نے کہاکہ یہ مولانا فضل الرحمان کو استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے ناٹک سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا،اپوزیشن کے جلسے جلوسوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ اپنی لوٹی ہوئی دولت اور اپنے لیڈروں کو بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اپوزیشن ارکان کی اکثریت پر بدعنوانی کے مقدمات چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایک کروڑ نوکریوں کا سوال معصومانہ نہیں ظالمانہ ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے اپنے بچے لندن میں ہیں لیکن دوسروں کے بچوں کو کرونا میں جھونک رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سخت وقت تمام ملکوں پر آیا ہوا ہے ،بدقسمتی سے کرونا دوبارہ شروع ہورہا ہے ،ان کے قول و فعل میں تضاد اور بہت منافقت ہے۔

انہوں نے کہاکہ مہنگائی روکنے کی حکومتی حکمت عملی کامیاب ہوگی اور لوگوں کو واضح فرق نظر آئے گا۔ ایک بار پھر انہوں نے کہاکہ روزویلٹ ہوٹل کو فروخت کرنے کا کوئی پروگرام نہیں۔

Related Posts