وفاقی حکومت نے تمام سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت نے تمام سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا
وفاقی حکومت نے تمام سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تمام سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا ہے،تاہم سرکاری دفاتر کے اوقات کار کم کر دیے گئے۔

وفاقی حکومت نے ہفتہ کی تعطیلات بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم سرکاری دفاتر کے اوقات کار کم کر دیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی تصدیق کے بعد کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی کر دی گئی، اوقات کار صبح 8 سے 3 بجے تک کر دیئے گئے ہیں، جمعتہ المبارک کے روز اوقات کار صبح 8 سے ایک بجے ہوں گے۔

قبل ازیں دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے شام 5 بجے تک تھے، خیال رہے کہ ہفتہ کی چھٹی وزیراعظم شہباز شریف نے منصب سنبھالنے کے بعد ختم کی تھی۔

مزید پڑھیں:حکومت کا غیر اخلاقی ویڈیوز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے حلف اٹھانے کے بعد سرکاری ملازمین کے لیے ہفتے میں صرف ایک چھٹی کا اعلان کیا تھا۔ اس فیصلے پر سرکاری ملازمین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، تاہم حکومت نے اپنے فیصلے کو بر قرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Posts