گورنر سندھ نانگا پربت پہنچ گئے، تمام پاکستانیوں کوخوبصورت مقامات دیکھنے کا مشورہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran ismail Nanga Parbat

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :گورنر سندھ عمران اسماعیل تفریح کے لیے نانگا پربت پہنچ گئے،تمام پاکستانیوں کوملک کے خوبصورت مقامات دیکھنے کا مشورہ بھی دیدیا۔

نانگا پربت سے جاری ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم امریکا اور یورپ جاکر اپنے پیسے ضائع کرتے ہیں، پاکستان خوبصورت مقامات سے بھرا پڑاہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ نانگا پربت میں منفی درجہ حرارت ہے اور انتہائی خوبصورت مقام ہے۔عمران اسماعیل نے عوام سے کہا کہ تمام پاکستانی خوبصورتی کو دیکھنے ان مقامات پر آئیں۔

واضح رہے کہ نانگا پربت دنیا کا سب سے بڑا پہاڑی سلسلہ ہے اور پاکستان کی دوسری بلند ترین چوٹی بھی اس میں ہے ہے اور اس اونچائی 26660 فٹ(8126 میٹر) ہے اور پاکستان علاقہ گلگت بلتستان کے علاقہ میں واقع ہے۔

یہ کوئی واحد پہاڑ نہیں ہے بلکہ بلند ہوتی گئی پے در پے پہاڑوں اور عمودی چٹانوں پر مشتمل ایک ایسا دیو ہیکل مٹی اور برف کا تودہ ہے جو برفانی چوٹیوں پر اختتام پزیر ہوتا ہے اور یہ بلند اور پر وقار چوٹی شان و شوکت کے ساتھ کھڑی ہے۔

 

قدیم عقائد کے مطابق ہمالیہ اور قراقرم کی دوسری بلند چوٹیوں طرح اسے بھی متلون مزاج روحوں کا مسکن سمجھا جاتا تھا ۔ اس قرب و جوار میں آباد مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کی چوٹیوں پر بھی پریوں کے بسیرے ہیں اور وہ اس کی حفاظت کرتی رہتی ہیں ۔

جب سورج کی روشنی اپنے شباب پر ہوتی ہے تو اس بلند پہاڑ کی بلند گھاٹیوں سے دھواں سا اٹھتا نظر آرہا ہوتا ہے تو مقامی لوگ کہتے ہیں کہ پریاں اپنا کھانا پکارہی ہیں۔

اس پہاڑ پر رہنے والی کچھ اور دوسری مخلوق جن میں کچھ ڈراوَنی اور خوفناک ہیں اور ان میں شیطانی روحیں، دیو ہیکل مینڈک ، سو سو فٹ لمبے برفانی اژدھے بستے ہیں۔

یہ سب کچھ بڑا رومانی لگتا ہے لیکن آج بھی وہاں کے لوگ اس پر یقین رکھتے ہیں،پاکستانی اور غیر ملکی ہرسال نانگا پربت پر سیر وتفریح کیلئے جاتے ہیں۔

Related Posts