ہم لاشیں اٹھا رہے ہیں، پی ٹی آئی الیکشن کیلئے ہائیکورٹ پہنچ گئی۔ غلام علی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ ہم لاشیں اٹھا رہے ہیں، اس دوران پی ٹی آئی الیکشن کیلئے ہائیکورٹ جا پہنچی۔ پہلے غصہ ٹھنڈا کریں، پھر الیکشن 90 روز میں نہیں، 60 روز میں ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ ہمیں لاشیں اٹھانے دیں، الیکشن بھی کرالیں گے۔ ان حالات میں کس طرح کہیں کہ وزیرستان میں ڈیوٹی کرو۔

یہ بھی پڑھیں:

مریم نواز کسی نفسیاتی ڈاکٹر سے اپنا علاج کروائیں۔فواد چوہدری

بیان میں گورنر کے پی کے حاجی غلام علی نے کہا کہ لاشوں پر سیاست کرنا ملک دشمنی ہے۔ غصہ ٹھنڈا کریں، پھر 60روز میں الیکشن کرائیں گے۔ اس وقت ریاست خطرے میں ہے۔ جھوٹ کی سیاست کے خاتمے کا وقت آچکا ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ریاست کو مشکلات سے نکالنے کیلئے سب کو اکٹھا ہونا ہے۔ ہماری پولیس دہشت گردی کے خلاف شہادتیں پیش کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی والے پولیس کی قربانیوں پر سیاست کر رہے ہیں۔

حاجی غلام علی نے کہا کہ پی ٹی آئی والے 6 ماہ تک استعفوں کی منظوری کیلئے پھر رہے تھے، جب منظوری آئی تو عدالت جانے کی باتیں ہورہی ہیں۔ کہا جارہا میں الیکشن کی تاریخ نہیں دے رہا، واضح لکھا ہے کہ الیکشن کرائیں۔

Related Posts