خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صحافیوں اور پریس کلب سے وابستہ عملے کے لیے خصوصی مالی ریلیف پیکیج جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور پریس کلب کے گورننگ باڈی کے فیصلے کے تحت ہر ممبر کو ایک لاکھ روپے عید کیش ریلیف کے طور پر دیے جائیں گے۔ اسی طرح پریس کلب کے ملازمین کے لیے 30،30 ہزار روپے جبکہ سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے لیے 20،20 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔
یہ فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا، جسے پریس کلب کے عہدیداروں نے سراہا ہے۔ صدر ایم ریاض نے خصوصی گرانٹ کی فراہمی پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کو خراج تحسین پیش کیا اور معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان اور سیکرٹری اطلاعات مطیع اللہ خان کا شکریہ ادا کیا۔
ادھر اس فیصلے کے بعد صحافتی حلقوں میں اسے ایک اہم ریلیف اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








