Friday, March 29, 2024

حکومت کو گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہوگا، وزیر پیٹرولیم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت کو گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا۔سینیٹ کے اجلاس میں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں گیس کی قیمتیں اس وقت ”غیر پائیدار“ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ حکومت اس وقت لوگوں کو اضافی گیس کنکشن دینے سے قاصر ہے۔

وفاقی وزیر کا یہ ریمارکس ایسے وقت میں آیا ہے جب آئی ایم ایف کا 9واں جائزہ، جسے پاکستان کو نقد رقم کی اگلی قسط بھیجنے سے پہلے پاس ہونا ضروری ہے، ستمبر سے روکا ہوا ہے۔پاکستان کے مرکزی بینک کے غیر ملکی ذخائر 4.5 بلین ڈالر سے بھی کم ہوگئے ہیں۔

پاکستان کے پاور ریگولیٹر نے پہلے ہی سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (SNGPL) اور سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) کو کابینہ کی منظوری سے مشروط نرخوں میں 75 فیصد تک اضافے کی اجازت دے دی ہے۔

گیس کی قیمتوں میں یہ اضافہ، جو کہ بجلی کی پیداوار کا ایک بڑا ذریعہ ہے، صنعتوں کے لیے پیداواری لاگت میں اضافہ کرے گا جس کا اثر آخری صارف تک پہنچنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:غیر یقینی سیاسی صورتحال، اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی

دریں اثنا، پاکستان ایک طویل المدتی تیل اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے تجارتی معاہدے اور 3 بلین ڈالر کے پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن (PSGP) منصوبے کی تعمیر کے لیے منگل کو ایک روسی وفد کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کرنے والا ہے۔