کم آمدنی والے طبقوں کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM imran khan meeting
PM imran khan meeting

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کم آمدنی والے طبقوں کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے جو موجودہ حکومت نے اٹھائی ہے، کابینہ کے فیصلوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئےہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، معاون خصوصی ثانیہ نشتر، سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیرِاعظم کو حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات اور ان کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیرِ اعظم کو ملک بھر میں جاری غربت کے ازسر نو سروے کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت 25 ہزار روپے سے کم آمدن والے افراد کو راشن کی خریداری میں معاونت کرے گی اور آٹا، چینی، دال اور گھی کی خریداری میں مدد کرے گی جبکہ وفاق اور صوبے مل کر اِس فیصلے پر عملدرآمد کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے آئندہ بجٹ میں راشن خریداری کے لیے رقم مختص کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں کوئی بھوکا نہیں سوئے گا، کم آمدنی والے طبقوں کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے جو موجودہ حکومت نے اٹھائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمزور طبقوں کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے یوٹیلٹی اسٹورز نیٹ ورک کے ذریعے معاونت کررہے ہیں،موجودہ حکومت ایسے سفید پوش طبقے کا سہارا بنے گی، اس امر کو کو یقینی بنانے کے لیے حکومت ہر ممکنہ کوشش کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بے سہارا کمزور طبقوں کی معاونت کے لیے نجی شعبے اور مخیر حضرات کی حکومت سے پارٹنرشپ قابل تحسین ہے، کم آمدنی والے طبقے کو مزید ریلیف کی فراہمی کے لئے پیش کی جانے والی تجاویز پر تفصیلی غور کیا جائے تاکہ قابل عمل تجاویز پر عمل درآمد ممکن بنایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان مہنگائی میں کمی لانے کے لیے پر عزم ہیں۔وفاقی حکومت

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مہنگائی میں کمی کے لیے کابینہ کے فیصلے خوش آئند ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء پر سبسڈی دینے کے مثبت نتائج ملنا شروع ہو گئے، فروری میں جنوری کے مقابلے میں مہنگائی میں دو فیصد کمی ہوئی۔

Related Posts