بیرون ممالک سے واپس آنیوالے کشمیریوں کیلئے کشمیر کے دروازے بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

government banned overseas kashmiris to back in kashmir

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :حکومت آزاد کشمیر نے بیرون ملک سے آنے والے کشمیریوں کیلئے دوہفتوں کیلئے آزاد کشمیر میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے جس سےتمام ایسے افراد جو بیرون ممالک سے آئیں گے وہ دو ہفتے راولپنڈی یا اسلام آباد میں قیام کریں گے ۔

بیرون ممالک سے وطن واپس آنیوالے کشمیری کورونا کے ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کر کے آزاد کشمیر میں داخل ہو سکیں گے ۔

اس حوالے سے سیاسی وسماجی رہنماؤں  کا  کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا اقدام بظاہر درست ہے تاہم یہ بیچارے لوگ دو ہفتے کہاں رہیں گے کیونکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹ بند ہیں۔

مزید پڑھیں:پمز ہسپتال سے ادویات سے بھرا ہوا ٹرک غائب کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

اس لئے زیادہ مناسب رہے گا کہ حکومت آزاد کشمیر ایسے افراد کے قیام و طعام کا ذمہ خود اٹھائے اور کشمیر ہاؤس ، کشمیر کونسل سمیت تمام بلڈنگز کو قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کر کے اوورسیز کشمیری جو معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انکو باعزت طریقے سے رکھا جائے۔

Related Posts