Friday, March 29, 2024

قبرستانوں میں گورکن کو خصوصی حفاظتی لباس مہیا کردیئے گئے ہیں،میئر کراچی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے قبرستانوں میں گورکن کو خصوصی حفاظتی لباس مہیا کردیئے گئے ہیں تاکہ ان قبرستانوں میں تدفین کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے۔

یہ بات میئر کراچی نے کے ایم سی کے قبرستانوں کے عملے کے لئے خصوصی حفاظتی لباس اور سامان انچارج قبرستان اقبال پرویز کے حوالے کرتے ہوئے کہی۔

میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم، ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ڈاکٹرسلمیٰ کوثر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

میئر کراچی نے کہا کہ شب برأت کے موقع پر مکمل لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام قبرستانوں کو بند رکھا گیا تھا تاکہ وہاں مجمع جمع نہ ہو اور شہریوں کے بہتر مفاد میں یہی تھا کہ وہ گھروں میں رہ کر عبادات کریں۔

وسیم اختر نے کہا کہ قبرستانوں کے باہر اس سال مختلف اشیاء کے اسٹال نہیں لگائے گئے اور اسکی وجہ بھی مکمل لاک ڈاؤن ہے۔