گوگل ٹیک ویلی نے نجی اسکول کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت پاکستانی طلباء کو ڈیجیٹل کورسز کروائے جائینگے۔
گوگل نے سٹی اسکول کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیا ہے جس کے تحت اسکولوں کے طلباء اور اساتذہ کو گوگل کے حوالے سے تعلیم دی جائیگی۔
گوگل ٹیک ویلی کے سربراہ عمر فاروق نے کہا کہ اسکول کے ساتھ اس معاہدے سے بچوں کو بچپن سے ٹیکنالوجی کے حوالے سے معلومات ملے گی جس سے وہ مستقبل میں ملک کی کارگردگی کیلئے اپنا بہترین کردار ادا کرینگے۔
کیمبرج امتحانات میں 40 فیصد پاکستانی طلباء نے سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے
معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سٹی اسکول کی ریجنل ڈائریکٹر صفیہ قاسم نے کہا کہ ہمارے اسکول میں ٹیکنالوجی دستیاب ہے لیکن پھر بھی اس معاہدے کے تحت ہم اپنے طلباء کو جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے معلومات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ڈیجیٹل دنیا سے اپنے بچوں کو متعارف کروانے کیلئے انھیں اس حوالے سے مزید معلومات دینی ہوگی اور اس معاہدے کا مقصد پاکستانی طلباء کو جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کروانا ہے تاکہ وہ بھی دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ترقی میں اپنا کردار اداکرسکیں۔