پیسے کمانے کی ٹینشن ختم، اب آپ گھر بیٹھ کر گوگل کےلاکھوں روپے کماسکتے ہیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل کا امریکا میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اور نوکریوں کے اجرا کا اعلان
گوگل کا امریکا میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اور نوکریوں کے اجرا کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :گوگل نے لوگوں کی فکر معاش ختم کردی، بیروزگاری اور مالی حالات سے پریشان گھر بیٹھے پیسے کمانے کے خواہشمند افراد کے لیے گوگل نے نئی ایپلی کیشن متعارف کرا دی ہے۔

ٹاسک میٹ نامی ایپ کے ذریعے لوگ دکانوں کی سامنے سے تصاویر کھینچ کر یا مختصر ویڈیو کلپس کے ذریعے پیسے کما سکیں گے۔

ٹاسک میٹ میں ٹاسکس کو 2 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، ایک بیٹھ کر کرنے والے کام جیسے جملے ریکارڈ کرنا اور چلتے پھرتے کیے جانے والے کام جیسے تصاویر لینا۔اس کے عوض صارفین کو مقامی کرنسی میں ادائیگی کی جائے گی۔

ایک بار ٹاسک مکمل کرنے پر صارف کو اسے ایک تھرڈ پارٹی پیمنٹ پارٹنر کے اکائونٹ سے لنک کرنا ہوگا تاکہ بینک اکائونٹ یا موبائل والٹ پر رقم مل سکے۔

مزید پڑھیں:ٹیکنالوجی کا جھٹکا، دُنیا بھر کے کمسن بچے ہزاروں کا کھانا آرڈر کرنے لگے

رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے اس ڈیٹا کو سرچ، لہجے کے پہچان اور امیج شناخت کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

فی الحال یہ ایپ صرف بھارت میں صارفین کے لیے لائیو ہے اور اس کا حصہ بننے کے لیے انوی ٹیشن کوڈ درکار ہوگا جس کے بعد ہی ٹاسکس پر کام ہوسکے گا۔

Related Posts