سندھ کی عوام کیلئے خوشخبری، بیراجوں میں پانی کی صورتحال میں بہتری آنے لگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ کی عوام کیلئے خوشخبری، بیراجوں میں پانی کی صورتحال میں بہتری آنے لگی
سندھ کی عوام کیلئے خوشخبری، بیراجوں میں پانی کی صورتحال میں بہتری آنے لگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ کو کئی روز سے شدید پانی کی قلت کا سامنا ہے یہی وجہ کہ صوبے کی عوام کافی پریشان تھی لیکن اب اچھی خبر یہ ہے کہ بیراجوں میں پانی کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے بیراجوں میں پانی کی صورتحال میں بہتری آنے لگی، 24 گھنٹوں میں گڈو بیراج، سکھر بیراج اور کیر تھر کینال میں پانی میں اضافہ ہوا ہے۔

انچارج کنٹرول روم سکھرکا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں گڈو 2 ہزارکیوسک اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں 6 ہزار سے زائد کیوسک پانی پہنچا ہے۔

کوٹری بیراج کے لئے 500 کیوسک پانی کا اضافہ ہوا ہے جبکہ بیراج سے 16ہزار سے 17 ہزار 100 کیوسک پانی کا اخراج ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شیرانی جنگلات میں لگنے والی آگ تاحال بجھ نہ سکی، پاک فوج کا آپریشن جاری

دریائے سندھ میں ابھی پانی کی صورتحال میں مکمل بہتری نہیں آئی تھی کہ ارسا کی جانب سے ایک بار پھر پانی کی شدید قلت کی وارننگ جاری کردی گئی ہے ارسا کی جانب سے صوبوں کو لییٹرز لکھ کر پانی احتیاط سے استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ارسا کی جانب سے لیٹر میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے تربیلا ڈیم 24 سے 48 گھنٹوں میں ڈیڈ لیول تک پہنچ جائے گا جس کی وجہ سے پانی کا بحران ایک بار پھر شدت اختیار کر جا

دوسری جانب بلوچستان کے لئے کیر تھر کینال میں پانی 3 ہزار 70 سے بڑھا کر 4 ہزار کیوسک تک کر دیا گیا ہے۔

Related Posts