وفاقی وزیرِ توانائی نے رمضان المبارک کے حوالے سے خوشخبری سنا دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی وزیرِ توانائی نے رمضان المبارک کے حوالے سے خوشخبری سنا دی
وفاقی وزیرِ توانائی نے رمضان المبارک کے حوالے سے خوشخبری سنا دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے عوام کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے حوالے سے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ رمضان کے مقابلے میں اِس مرتبہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

شہرِ قائد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی طرف متوجہ کرنا تحریکِ انصاف کی پالیسی کا حصہ ہے۔

گفتگو کے دوران وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے آرہی ہیں جو سفارتی محاذ پر وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

توانائی کے معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بدعنوانی عوام کے سامنے لائیں گے، انہوں نے سندھ حکومت سے گیس فراہمی میں وفاق سے تعاون نہ کرنے کا شکوہ بھی کیا۔

وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت چاہتی ہے کہ عوام تک بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کیے بغیر مسائل کا حل دشوار ہے۔

عمر ایوب خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو معاشی استحکام کی طرف لانا چاہتے ہیں۔ غریب عوام کے خوابوں کی تعبیر ہمارا مشن ہے جس کی تکمیل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیر برائے توانائی، پیٹرولیم اور قدرتی ذرائع عمر ایوب خان نے کہا کہ ماہِ دسمبر کے دوران گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 12 فیصد سے زائد گیس مہیا کی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ ماہ  وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ ایس این جی پی ایل سسٹم میں دسمبر 2018ء کے دوران  گھریلو شعبے کو 831 ایم ایم سی گیس مہیا کی گئی۔

مزید پڑھیں: عوام کو 12 فیصد زائد گیس مہیا کی گئی۔عمر ایوب خان

Related Posts