ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 97 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 97 ہزار 662 روپے ہوگئی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572روپے کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں 10گرام سونے کی نئی قیمت 4لاکھ 26 ہزار 664روپے کی سطح پر آگئی۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 30ڈالرز کا اضافہ ہوا جس سے سونے کی نئی قیمت 4 ہزار 753ڈالرز فی اونس ہوگئی۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کی حامل 1تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 130روپے کا اضافہ ہوا، جس سے فی تولہ چاندی کی نئی قیمت 8 ہزار 14 روپے ہوگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








