پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے اضافے سے 207200 روپے تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 1887 روپے اضافے سے 177641 روپے ہوگئی۔

گزشتہ روز ملک میں 3500 روپے فی تولہ اضافے کے ساتھ 205000 روپے پر بند ہوا۔ منگل کو، سونے کی قیمت میں ایک دن میں سب سے زیادہ 9,000 روپے فی تولہ کی کمی دیکھی گئی کیونکہ روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں قدرے بہتر ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 113.56 پوائنٹس کا اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا کیونکہ اس کی قیمت 33 ڈالر اضافے سے 1955 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

Related Posts