ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج ایک بار پھر بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔24قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100روپے کی کمی واقع ہوئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 4 ہزار 600 روپے تولہ ہو گیا ہے۔

جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 944 کم ہو کر ایک لاکھ 60 ہزار 794 روپے ہو گئی ہے۔جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 28 ڈالر کم ہو کر 1950 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 58.32پوائنٹس کا اضافہ

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

Related Posts