ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی واقع ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی واقع ہوگئی
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی واقع ہوگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 600 روپے کمی رونما ہوئی۔

ذرائع کے مطابق 8 ہزار 600 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 45 ہزار 300 روپے ہے۔ دس گرام سونے کا بھاؤ 7 ہزار 373 روپے کم ہوکر 1 لاکھ24 ہزار 571 روپے ہے۔ جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالرکم ہوکر 1766 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے قسط ملنے کے اجراء کے باعث زبردست تیزی دیکھنے کو ملی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران کاروبار کا اختتام 877.26 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور تیزی کے باعث 41 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔

آج مارکیٹ میں کاروبار کے دوران انڈیکس 41068.87 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔مارکیٹ میں 2.18 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ 14 کروڑ 58 لاکھ 30 ہزار 327 شیئرز کا لین دین ہوا، پوائنٹس میں اضافے کے باعث سرمایہ کاروں کو دوسو ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا

واضح رہے کہ ایک روز قبل اسلام آباد میں آئی ایم ایف کی مقامی نمائندہ ایستھر پیریز روئیز کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) میں اضافہ کرکے فنڈ کے مشترکہ ساتویں اور آٹھویں جائزے کے لیے درکار آخری پیشگی کارروائی مکمل کر لی ہے۔

Related Posts