دنیابھرمیں کوروناسے 11 کروڑ43 لاکھ افراد متاثر،اموات 25 لاکھ 36ہزار سے زائد تجاوز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیابھر میں کورونا سے ایک دن میں 12 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے
دنیابھر میں کورونا سے ایک دن میں 12 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک : دنیابھرمیں کوروناسے11 کروڑ43 لاکھ سے زائدافراد متاثر،اموات 25 لاکھ 36ہزار سے زائد تجاوز، دنیا بھرمیں 8 کروڑ98 لاکھ سےزائد مریض صحت یاب ہوگئے۔

امریکی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالوں کی تعداد11 کروڑ43 لاکھ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے جبکہ وباء سے مرنیوالوں کی تعداد 25 لاکھ 36ہزار سے زائد بڑھ گئی تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ دنیا بھرمیں 8 کروڑ98 لاکھ سےزائد مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

امریکامیں کوروناسے مزید1423اموات، تعداد 5 لاکھ 24ہزار539ہوگئی،بھارت میں کورونا سے مزید 117اموات،تعداد1لاکھ57 ہزار87ہوگئی،برازیل میں کورونا سے مزید1233اموات، تعداد2لاکھ 54 ہزار221 ہوگئی،روس میں کورونا سے مزید439 اموات، تعداد85ہزار743ہوگئی،برطانیہ میں کورونا سے مزید290اموات، تعداد1 لاکھ 22 ہزار705ہو گئی۔

مزید پڑھیں:فلسطین کو کورونا ویکسین کیلئے فنڈز کی کمی کا سامنا، ورلڈ بینک کی مدد کی اپیل

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں فرانس چھٹے، اسپین 7ویں، اٹلی 8ویں، ترکی 9ویں اور جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

Related Posts