13 سالہ لڑکی نے سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ سے تنگ آکر خودکشی کرلی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

girl commits suicide after social media 'blackmail'

ٹنڈو آدم میں ایک 13 سالہ طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی، پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق محلے کے ایک لڑکے نے لڑکی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس کے بعد عروج نے اپنے کمرے میں پھندے سے لٹک کر اپنی جان لے لی۔

ایک ویڈیو پیغام میں لڑکی کی والدہ نے ایک مقامی لڑکے پر ان کی بیٹی کو بلیک میل کرنے کا الزام عائد کیا، جس کی وجہ سے عروج نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

والدہ نے بتایا کہ رات 11 بجے کے قریب، محلے کے لڑکے نے عروج کی تصویر آن لائن اپلوڈ کر کے اسے بلیک میل کرنے کی کوشش کی، جس سے وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئی۔

کراچی میں نابینا افراد نے سڑکیں جام کردیں

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے لیے تعلقہ اسپتال ٹنڈو آدم منتقل کیا گیا ہے۔والدہ نے خاص طور پر ایک محلے کے رہائشی عمران کھوسو پر ان کی بیٹی کو بلیک میل کرنے کا الزام لگایا ہے۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ عمران نے ان کی چھوٹی بیٹی کائنات کو بتایا کہ اس نے عروج کی تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی ہے، جس سے عروج شدید ڈپریشن میں مبتلا ہو گئی۔

پولیس حکام نے والدہ کا بیان قلمبند کر لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حتمی نتائج صرف تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔

Related Posts