گھر کی خریدری کیلئے لاکھوں روپے کے تحفے؛ عالیہ بھٹ نے ملازمین کی زندگیاں بدل دی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ فائل)

بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک دل کو چھو لینے والا اقدام کیا۔ انہوں نے اپنے ڈرائیور سنیل اور گھریلو ملازمہ امول کو 50 لاکھ روپے کے چیکس تحفے میں دیے تاکہ وہ ممبئی میں اپنا ذاتی گھر خرید سکیں۔

اداکارہ عالیہ بھٹ مداحوں میں اپنی کامیاب فلموں اور جاندار اداکاری کی بدولت تو خاصی مشہور ہیں لیکن وہ اپنے اردگرد لوگوں اور عملے میں اپنی نرم دلی اور سخاوت کے سبب بھی خاصی پسند کی جاتی ہیں، اس بات کا اعتراف ان کے ملازم اور قریبی لوگ بخوبی کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سخاوت کا عمل 2019 میں عالیہ کی 26ویں سالگرہ سے چند دن قبل سامنے آیا جب انہوں نے اپنے طویل عرصے سے ساتھ کام کرنے والے ان افراد کے لیے یہ خاص تحفہ دیا۔ عالیہ نے کہا کہ سنیل اور امول ان کی زندگی کا اہم حصہ ہیں اور انکے بغیر وہ اپنی زندگی کا تصور بھی نہیں کرسکتیں۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ عالیہ کے ڈرائیور اور ملازمہ 2012 سے اداکارہ کیلئے فرائض نبھارہے ہیں اور عالیہ کے نزدیک بھی دونوں ان کے گھر کے فرد جیسے ہیں، یہی وجہ ہے کہ دونوں ملازمین کو اداکارہ نے 50، 50 لاکھ کی رقم تحفے میں دی،ان فنڈز کے ذریعے اداکارہ کے ملازمین نے ممبئی میں گھر خریدے۔

Related Posts