لاہور: پنجاب سے اپنا ڈومیسائل گھر بیٹھے آن لائن بنوائیں، فیس اور مکمل طریقہ کار سامنے آگیا۔ پنجاب حکومت نے ڈومیسائل بنوانے کا طریقہ کار اور فیسوں میں اہم تبدیلیاں کردی ہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت کے فیصلے کے تحت ڈومیسائل بنانے کا مکمل عمل ڈیجیٹل کردیا گیا ہے۔ ڈومیسائل بنوانے کی مجموعی فیس 550روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی جس میں ڈومیسائل فیس 200روپے جبکہ ای اسٹامپ فیس 300روپے ہوگی۔
پنجاب حکومت کے فیصلے کے تحت آئی ٹی بی سروس کے چارجز 50روپے مقرر کیے گئے ہیں۔ یہی نہیں، بلکہ ڈومیسائل بنوانے کیلئے تمام تر ادائیگی موبائل ایپ ای پے پنجاب کے ذریعے ڈیجیٹل کی جائیں گی۔ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی کورئیر کے ذریعے گھر تک فراہمی کو بھی نظام کا حصہ بنادیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ڈومیسائل کا حصول آن لائن طریقہ کار کے تحت یقینی بنانا حکومت کی شفافیت پر مبنی پالیسی کا حصہ ہے اور مستقبل قریب میں یہ سروس دستک ایپ پر بھی دستیاب ہوگی۔ فیصلے کا مقصد عوام کو ڈیجیٹل سہولیات مہیا کرنا اور ڈومیسائل سمیت دیگر دستاویزات کا آن لائن حصول یقینی بنانا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








