دہشت گردوں کو مغربی سرحد کے ساتھ امن خراب نہیں کرنے دینگے،آرمی چیف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

COAS inspects Corps-level wargames in Sialkot, Kotli

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کا دوسرا دن مغربی سرحد پر تعینات فوجیوں کے ساتھ خیبرپختونخوا میں گزارا،لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مغربی سرحد کے آس پاس کے علاقوں میں دہشت گردوں کو امن خراب نہیں کرنے دیں گے۔

اس دورے کے دوران آرمی چیف کو سیکورٹی کی صورتحال اور پاک افغان بین الاقوامی سرحد کے موثر انتظام کو یقینی بنانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے اس اس موقع پرکہا کہ دہشت گردوں کو علاقوں میں امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ آرمی چیف نے ملکی دفاع کے لئے قربانیاں پیش کرنیوالے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے سول انتظامیہ کی مدد کرنے پر فوجی جوانوں کی تعریف کی اور ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی سلامتی اور بہتری پاک فوج کی اولین ترجیح ہے، آرمی چیف

ایک روز قبل آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی تھی اور ملک میں امن و خوشحالی کے لئے دعا کی تھی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے فوجیوں کے حوصلے ، عقیدت اور آپریشنل تیاری کو سراہا تھا۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ پاکستان کے عوام کی سلامتی ، حفاظت اور بہبود ہماری ذمہ داری ہے اور پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

Related Posts