کوئٹہ میں گیس سپلائی تاحال معطل، ایل پی جی 400 روپے کلو تک فروخت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ میں گیس سپلائی تاحال معطل، ایل پی جی 400 روپے کلو تک فروخت
کوئٹہ میں گیس سپلائی تاحال معطل، ایل پی جی 400 روپے کلو تک فروخت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ:کوئٹہ شہر اور دیگر علاقوں میں گیس کی سپلائی تاحال معطل ہے جبکہ ایل پی جی من مانی قیمت پر فروخت ہونے لگی ہے۔

سوئی گیس کی سپلائی معطل ہونے کی وجہ سے ایل پی جی سلینڈر کی دکانوں پر رش بڑھ گیا اور دکانداروں نے طلب بڑھنے پر گیس کے نرخ میں من مانا اضافہ کر دیا ہے۔

کوئٹہ میں ایل پی جی فی کلو 300 روپے تک میں فروخت کی جا تی رہی جبکہ نواحی علاقوں میں ایل پی جی 400 روپے فی کلو میں فروخت کی جا تی رہی۔

مزید پڑھیں:آرمی کا سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقوم جمع کرنے کا کوئی اکاؤنٹ نہیں،آئی ایس پی آر

اس کے علاوہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں بجلی کے ٹاور گرنے کے باعث بجلی بند ہوگئی،وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود کچھ علاقوں میں موبائل فون نیٹ ورک سروس بھی متاثر رہی۔

Related Posts