کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ 15 روز سے جاری، شہری پریشان

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
صارفین کو 3وقت گیس کی فراہمی، پیٹرولیم ڈویژن کی وضاحت جاری
صارفین کو 3وقت گیس کی فراہمی، پیٹرولیم ڈویژن کی وضاحت جاری

کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ گزشتہ 15 روز سے جاری ہے جس کے باعث گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہری گیس کی مسلسل لوڈ شیڈنگ سے پریشان ہیں۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے لانڈھی کے مختلف علاقوں، لانڈھی نمبر 3، 4، 5 اور 6 کے لاکھون گھروں میں رات ساڑھے 10بجے سے لے کر صبح تک لوڈ شیڈنگ شروع کر رکھی ہے۔

ہر روز رات 10 بج کر 30 منٹ سے لے کر صبح 8 سے 9 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہتی ہے۔ دفاتر اور اسکول جانے والے افراد ناشتے اور رات کو ڈیوٹی سے آنے والے کھانے اور چائے سے محروم ہوجاتے ہیں۔

لانڈھی کے علاوہ کورنگی، بھٹائی کالونی  اور اللہ والا ٹاؤن سمیت کورنگی کے دیگر رہائشی علاقوں میں گزشتہ 1 ماہ سے رات 10 بجے سے لے کر صبح 7 بجے تک مسلسل 9 گھنٹوں تک گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہےکہ گزشتہ 1 ماہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی نے ہماری زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ رات کو دیر سے ڈیوٹی کرکے آنے والوں کو اہلِ خانہ کھانا گرم کرکے نہیں دے سکتے۔ شیرخوار بچوں اور مریضوں کو بھی دودھ گرم کرکے نہیں دیا جاسکتا۔

صبح کے وقت اسکولوں کے بچے بغیر ناشتہ کیے اسکول جانے پر مجبور ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق بعض اوقات گیس دن کے وقت بھی بند کردی جاتی ہے جس کے باعث عوام اذیت میں مبتلا ہیں۔ عوام نے حکامِ بالا سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: گیس کی قیمت میں 220 فیصد اضافہ معیشت کو برباد کردیگا، میاں زاہد حسین