پولیس کا ایکشن،گینگ وار کا کارندہ اور بھتہ خور کا ساتھی ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس کا ایکشن،گینگ وار کا کارندہ اور بھتہ خور کا ساتھی ملزم اسلحہ سمیت گرفتار
پولیس کا ایکشن،گینگ وار کا کارندہ اور بھتہ خور کا ساتھی ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: لیاری موسی لین میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار کرلیا گیا، ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کے مطابق ملزم قتل،اقدام قتل،بھتہ خوری دستی بم حملوں میں ملوث ہے۔

ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم عرفان کا تعلق لیاری گینگ وار وسیع اللہ لاکھو گروپ سے ہے،ملزم نے ساتھی سمیت تاجر سے 5 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا۔

ایس ایس پی کے مطابق بھتہ نہ دینے کی صورت میں تاجر کو قتل کی دھمکی دی تھی،ملزم کا ساتھی کبیر عرف دادا چند روز پہلے گرفتار ہوچکا ہے،ملزم کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول،موبائل فون،موٹر سائیکل برآمدکرلی گئی ہے۔

دوسری جانب موسیٰ لین بغدادی لیاری کراچی کے قریب ایس ایچ او بغدادی معہ پولیس پارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار وسیع اللہ لاکھو گروپ کا بھتہ خور ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔

ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضہ سے1 پستول 9MM بمعہ 10 راؤنڈز برآمد کیا گیا، گرفتار ملزم کا نام عرفان ولد عبدالرحمن عرف انور ہے۔

گرفتار ملزم نے اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر مورخہ2021-03-06 کو بمقام شاہ ولی اللہ روڈ پر واقع کولڈ ڈرنک ڈپو سے 5 لاکھ بھتہ کی ڈیمانڈ کی تھی جس کا مقدمہ 133/2021 بجرم دفعہ 387/324/109/34/7ATA RW بغدادی تھانہ میں درج ہوا تھا۔

گرفتار ملزم لیاری گینگ وار کے وسیع اللہ لاکھو گروپ کا بھتہ خور سرغنہ تھا اور اسی گروپ کے نام پر اپنے ساتھی کبیر عرف دادا کے ساتھ ملکر شہر کے مختلف تاجروں سے بھتہ خوری کی وارداتیں کیا کرتا تھا۔

ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس کے خلاف تھانہ بوٹ میں 23(I)A، تھانہ درخشاں میں 381-A اور تھانہ عزیزآباد میں 23(i)A جیسے مقدمات بھی درج ہیں۔

گرفتار ملزم کا دیگر سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم سے برآمدہ غیرقانونی اسلحہ بعد سیل فارنزک کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔

Related Posts