ہم نیٹ ورک پاکستان کا ایک معروف تفریحی چینل ہے جو گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے ناظرین کو معیاری تفریح فراہم کر رہا ہے۔ ہر سال یہ چینل تفریح، فیشن اور گلیمر کے شعبوں میں شاندار کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
ہم ایوارڈز کا پہلا ایڈیشن 2013 میں کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوا، جہاں معروف ستاروں نے اپنی زبردست پرفارمنسز سے ناظرین کو محظوظ کیا۔ 2014 میں دوسرا ایڈیشن ہوا جس میں ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر چکاچوند پھیلائی اور کئی نے خوبصورت ہم ٹرافی اپنے نام کی۔
تفریح کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے تیسرا ہم ایوارڈز دبئی میں منعقد ہوا، جہاں فنکاروں نے اپنی شاندار پرفارمنسز سے سب کو مسحور کر دیا۔ چوتھا ایڈیشن دوبارہ کراچی میں ہوا جو ایک یادگار رات تھی، جہاں نہ صرف بہترین کام کو سراہا گیا بلکہ گلیمر اور تفریح سے بھی بھرپور تھا۔
پاکستانی تفریح کو عالمی سطح پر متعارف کروانے کیلئے چھٹا ہم ایوارڈز کینیڈا کے فرسٹ اونٹاریو سینٹر میں منعقد ہوا۔ اسی روایت کو جاری رکھتے ہوئے ساتواں ایڈیشن امریکا کے ہیوسٹن میں این آر جی ایرینا میں ہوا جو ایک شاندار تقریب تھی۔
آٹھواں ہم ایوارڈز دوبارہ کینیڈا کے فرسٹ اونٹاریو سینٹر میں منعقد ہوا، جہاں تفریح کی دنیا میں بہترین کارکردگی کو عزت دی گئی۔ نویں ایوارڈز لندن کے او وی او ایرینا ویمبلے میں منعقد ہوئے، جہاں پاکستانی تفریح کی شاندار جشن منایا گیا اور ہم کی عالمی شہرت میں ایک اور سنگ میل شامل ہوا۔
دسواں ہم ایوارڈز 11 اکتوبر 2025 کو ہیوسٹن کے این آر جی ایرینا میں منعقد ہوا جو ایک دہائی کی شاندار کامیابیوں کا جشن تھا۔ یہ رات ستاروں کی چمک، زبردست پرفارمنسز اور اعلیٰ تفریح سے بھرپور تھی۔













گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں







