حسین لاکھانی ٹرسٹ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Free medical camp organized by Hussain Lakhani Trust

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :حسین لاکھانی ٹرسٹ اور اسپتال کی جانب سے ڈالمیا شانتی نگر ڈسٹرکٹ ایسٹ یونین کونسل 23 میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، فری میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے اسکن ، دل ، شوگر، بلڈ پریشر سمیت مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور مفت ادویات بھی دیں ۔

کورونا وائرس کے پھیلاءو کو روکنے کے لیئے کیمپ میں احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھتے ہوئے مریضوں کو ماسک فراہم کیے گئے اور سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنایا گیا، رہنما پی ٹی آئی و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی،رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان اور ایم پی اے ارسلان گھمن کا میڈیکل کیمپ کا دورہ، مریضوں سے مسائل معلوم کیے، فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر اہل علاقہ نے حسین لاکھانی ٹرسٹ انتظامیہ کاشکریہ ادا کیا۔

کیمپ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے علاقہ معززین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مشکور ہوں جنہوں نے ہ میں اس فلاحی کام کی لیئے مدد کی۔

کراچی کے ہر اس علاقے میں مفت میڈیکل کیمپ لگارہے ہیں جہاں غریب آبادی ہے، کورونا وائرس کی نئی لہر آئی ہوئی ہے غریب علاقوں کے لوگوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں ماسک پہنیں ، سماجی فاصلہ رکھیں ، کراچی کی کچی آبادیوں میں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ہر ہفتے مفت میڈیکل کیمپ لگاکر شہر قائد کے لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں ، فلاحی کام کرنے کے لیئے جذبے اور احساس کا ہونا بہت ضروری ہے، طبی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، انہو ں نے کہا کہ سندھ حکومت بے حس اور نا اہل حکومت ہے ان کے لوگوں کے دل پتھر ہوچکے ہیں ۔

ان لوگوں کو غریبوں کی مشکلات اور تکالیف نظر ہی نہیں آتی نہ ہی یہ لوگ چاہتے ہیں کہ غریبوں کے مسائل حل ہوں، کیمپ کے دورے کے موقع پر ایم این اے عالمگیر خان نے حسین لاکھانی ٹرسٹ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں بہت سارے ایسے لوگ ہیں جو پرائیویٹ ہسپتالوں کے اخراجات نہیں اٹھا سکتے۔

ایک بھی سرکاری ہسپتال ایسا نہیں ہے جس میں تمام طبی سہولیات موجود ہوں جو کہ سندھ حکومت کی بے حسی اور نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ، پاکستان تحریک انصاف کا ہر کارکن جہاں تک ممکن ہوگا غریب عوام کی خدمت کریگا۔

مزید پڑھیں:آئی جی سندھ کے اغواء کی تصدیق، تحقیقات مکمل، ذمہ داران عہدوں سے فارغ

انہوں نے کہا کہ کراچی کے ڈاکٹرز میں بھی عوام کی مدد کرنے کا جذبہ موجود ہے اور وہ لوگ بھی ان فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں میں ان کے عزم ، حوصلے اور خدمات کو سلام پیش کرتا ہوں ، اس موقع پر حسین لاکھانی ٹرسٹ کے فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی ارسلام گھمن کا کہنا تھا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں مفت طبی معائنہ کی سہولت اور ادویات کی فراہمی غریب آدمی کے لیئے کسی نعمت سے کم نہیں ۔

بہت سارے ایسے غریب لوگ ہیں جن کے پاس ڈاکٹروں کی فیس اداکرنے کے لیئے پیسے نہیں ہوتے اور وہ لوگ اپنا علاج نہیں کروا سکتے ، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی عوام کی مشکلات اور دکھ سندھ حکومت کے علاوہ سب کو نظر آتے ہیں سندھ حکومت کو بس فنڈ ز کھانے اور کرپشن کرنی آتی ہے ۔

Related Posts