نادرا نے شہریوں کے لیے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC) کے حصول کو مزید آسان بناتے ہوئے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے آن لائن سروس متعارف کرا دی ہے۔
اب صارفین گھر بیٹھے چند آسان مراحل میں ایف آر سی حاصل کر سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق شہری پہلے پاک آئی ڈی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، پھر ایف آر سی سروس منتخب کرکے مطلوبہ معلومات درج کریں اور درخواست جمع کروانے کے بعد سرٹیفکیٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
نادرا کا کہنا ہے کہ یہ سہولت شہریوں کو دفاتر کے چکر سے بچانے اور دستاویزات کے حصول کے عمل کو تیز اور آسان بنانے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔
مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے نادرا کی ویب سائٹ اور ہیلپ لائن 1777 بھی دستیاب ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








