فرنچائز مالکان اور رمیز راجہ میں ٹھن گئی، پی ایس ایل کا انعقاد خطرے میں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فرنچائز مالکان اور رمیز راجہ میں ٹھن گئی، پی ایس ایل کا انعقاد خطرے میں
فرنچائز مالکان اور رمیز راجہ میں ٹھن گئی، پی ایس ایل کا انعقاد خطرے میں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: فرنچائز مالکان اور رمیز راجہ میں ٹھن گئی، پی ایس ایل کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا،جو ہوگا میری مرضی سے ہوگا، رمیز راجہ کی پی سی ایل فرنچائز اجلاس میں رمیز راجہ کا دو ٹوک موقف دے دیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ایس ایل مالکان نے رمیز راجہ کو معاملات حل کرنے کا کہا، جس پر رمیز راجہ نے کہا کہ Take it اور Leave it ۔

ذرائع کے مطابق ملتان سلطانز کا ڈالر ریٹ طے کرنے کا مطالبہ، رمیز راجہ نے کہا کہ جو ڈالر کا ریٹ ہے اُسی حساب سے چلے گا، مجھے نیب میں جانے کا شوق نہیں ہے۔

پشاور زلمی کے مالک نے اس موقع پر کہا تین ماہ پی ایس ایل کے لئے بہت اہم ہیں، سوچ لیں؟ رمیز راجہ نے جواب دیا کہ کیا آپ مجھے ڈرانا چاہ رہے ہیں؟

مزید پڑھیں: انگلش کرکٹ بورڈ نے معاف مانگ لی، دورہ پاکستان کا اعلان

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک نے عدالت جانے کی دھمکی دے ڈالی، اس پر رمیزراجہ نے پھر وہی جواب دیا کہ Take it اور Leave it فرنچائز کو فیصلے کے لئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا۔

Related Posts