فرانس اور پاکستان نے پانچ لاکھ یورو مالیت کے گرانٹ فنانسنگ معاہدے پر دستخط کر دیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pak france
pak france

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : فرانس اور پاکستان نے پانچ لاکھ یورو مالیت کے گرانٹ فنانسنگ معاہدے پر دستخط کر دیئے اس گرانٹ کے تحت پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ کے قابل تجدید توانائی کی پیداوار میں مسابقت پیدا کرنے کی استعداد میں اضافہ کو ممکن بنایا جا سکے گا۔

معاہدے پر اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری ڈاکٹر سید پرویز عباس، پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک مرک بیرٹی اور فرانسیسی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی فلپ سٹین میٹز نے دستخط کئے۔

یہ گرانٹ پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ کو تکنیکی معاونت کے ضمن میں فراہم کی جائے گی۔ گرانٹ کی سہولت کو پن بجلی منصوبوں کی ٹیرف پر مبنی بولی لگانے، پن بجلی منصوبوں کے لئے فزیبلٹی اسٹڈیز کا جائزہ لینے اور بورڈ ملازمین کی استعداد کار میں بہتری کے لئے استعمال میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نیا امیگریشن ایکٹ، ہنرمند افراد کیلئے مارچ سے جرمنی میں روزگار آسان

گرانٹ سے ماحول دوست توانائی کے حصول اور توانائی کی فراہمی میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن سید پرویز عباس نے گرانٹ کی فراہمی پر فرانسیسی حکومت اور فرانسیسی ایجنسی کا شکریہ ادا کیا۔

Related Posts