ایف پی سی سی آئی گلو بل سیلنگ پر تربیت کا انعقاد کرے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی :صدر ایف پی سی سی آئی میاں ناصر حیات مگوں نے ایس ایم ایز اور کاروباری افراد کو دعوت دی ہے کہ وہ کامیاب گلوبل سیلر کے عنوان سے منعقدہ ایک تربیتی سیمینار میں شرکت کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ سیمینار میں اعلیٰ، جدید ترین اور قابل عمل معلومات شامل ہوں گی کہ کس طرح عالمی فروخت کے لئے جدید سپلائی چین مینجمنٹ ٹیکنیکس کو موثر اور منافع بخش انداز میں استعمال کریں۔

کوآرڈینیٹر ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس شیخ سلطان رحمان نے کہا کہ ایم آئی ٹی سے فارغ التحصیل اور عالمی شہرت یافتہ سپلائی چین مینجمنٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر فرحت عمر سیمینار منعقد کریں گی اور وہ مختلف صنعتوں اور شعبوں کی خصو صی ضروریات پر مشتمل سوالات کے جوابات بھی دے گی۔

سیمینار میں دنیا کے کامیاب تر ین برانڈز کی کیس اسٹڈیز اور پاکستانی ایس ایم ایز اور کاروباری افراد کے لئے ان کی عملی مطابقت شامل ہوگی۔ سیمینار 7 جولائی 2021 بروز بدھ دوپہر ڈھائی بجے کانفرنس روم، فیڈریشن ہاؤس، مین کلفٹن، کراچی میں ہوگا۔

یہ اعادہ کرنا مناسب ہوگا کہ ایف پی سی سی آئی اور ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی نے باہمی تعاون کے ساتھ ان سب لوگوں کے لئے جدید، معلوماتی، اور اعلی سطح ویبینارز اور تربیتی سیشنوں کا ایک سلسلہ تیار کیا ہے جو جدید ترین اوراعلیٰ سطح بین الاقوامی کاروبار سیکھنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان انڈونیشیا آزاد تجارتی معاہدہ اہم سنگ میل ثابت ہوگا، ڈاکٹر جون ،ناصر مگوں

سیمینارز میں انٹر نیشنل مارکیٹنگ، مینجمنٹ، کاروباری صلاحیت، سپلائی چین مینجمنٹ، ہیومن ریسورس مینجمنٹ، اور ای کامرس ٹیکنیکس جو وہ واقعی اپنے کاروبار کو تیزی سے قائم کرنے یا بڑھانے کے لئے لاگو کرسکتے ہیں۔

ایف پی سی سی آئی کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کی پریکٹیکل صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور نالج فراہم کرنا ہے۔ خاص طور پر ان لوگو ں کے لیے جن کے پاس مواقع اور وسائل نہیں ہیں کہ وہ اپنے اور اپنے ملازمین کے لئے اس قسم کی اعلی تربیت کا انتظام کرسکیں۔