ایف پی سی سی آئی کا غیر روایتی اشیاء کی بر آمدات کو فروغ دینے پر ویبنار کا انعقاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف پی سی سی آئی کا پاک افغان تجارت کو بچانے کے لیے کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ
ایف پی سی سی آئی کا پاک افغان تجارت کو بچانے کے لیے کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کرا چی:پاکستان کو غیر روایتی اشیاء کی ما رکیٹ کو تلاش کر کے بر آمدات میں اضا فہ کر نا چا ہیے یہ بات ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شیخ سلطا ن رحمان نے ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کراچی، ریجنل آفس لا ہوراور کیپٹل آفس اسلا م آباد کے زیر اہتمام غیر روایتی اشیاء کی بر آمدات کو فروغ دینے پر منعقدہ Webinarمیں کہی۔

سیمینار میں ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر زبیر بویجہ، قائم مقام سیکر یٹر ی TDAPریا ض شیخ، ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر زکر یا عثمان، سابق نائب صدر ثاقب فیاض مگوں، کوآرڈینٹر ویمن انٹر پرنیور قیصرہ شیخ، صدر ویمن چیمبر ڈسٹر کٹ ایسٹ کراچی مہر ین الہی اور ایگز یکٹو کمیٹی و جنرل باڈی ممبران نے شر کت کی۔

ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شیخ سلطا ن رحمان نے بتا یا کہ پاکستان کی بر آمدات کئی برسو ں سے 20سے25ارب ڈالر کے درمیا ن مستحکم ہے اور پاکستان نے اپنی بر آمدات کو کچھ اشیاء یعنی ٹیکسٹائل، چمڑے، قالین، کھیلو ں کے سامان اور سر جیکل آلا ت تک محدود کیاہوا ہے جن کا پاکستان کی برآمدات میں 75فیصد سے زائد حصہ ہے۔

انہو ں نے مزید کہاکہ اس وقت پاکستان کو زائد پیداواری ال گت، معیار اور علاقا ئی ممالک کی معیشت سے سخت مقا بلے کا سامنا ہے۔ انہو ں نے دستکا ری، سافٹ ویئر ز،سبزیوں،پھلو ں،خشک میوہ جات، لا ئیواسٹاک، کیمیکل اور ڈیری مصنوعات کی برآمدات کے فرو غ پر زور دیا۔

انہوں نے غیر روایتی اشیاء کے ساتھ ساتھ غیر روایتی ما رکیٹ کی تلا ش پر بھی زور دیا۔ قائم مقام سیکر یٹر ی TDAPریا ض شیخ نے پاکستان کی بر آمدات کی کا رکردگی کو سراہا جوکہ دوسرے ممالک کے مقابلے میں کم ہے اس حقیقت کے با وجو د کہکورونا وائرس نے پاکستان کے تمام صوبو ں کو تین مہینوں تک بند کر دیا ہے۔

پاکستان نے کورونا متا ثرہ ممالک کو سینٹائزر اور سر جیکل ما سک کی بر آمدات شروع کر دی ہے۔ انہو ں نے مزید بتا یا کہ TDAPغیر روایتی اشیا ء کو 60فیصد اور غیر روایتی مارکیٹو ں کو 80فیصد سبسڈی دے رہی ہے۔

انہو ں نے غیر روایتی اشیا ء کی ما رکیٹنگ کے لیے وسطی ایشیا ئی ممالک، افریقہ اور جنو بی امر یکہ کے خطے میں سنگل کنٹر ی نما ئش کے انعقا د کی تجو یز پیش کی۔ انہو ں نے کورونا کے دوران میں پاکستان کے بر آمدی آرڈرز کو مو خر کروانے میں پاکستان کے بیرون ممالک مقیم تجا رتی مشیر وں کے کردار اور خدمات کو بھی سراہا۔

ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر زبیر بویجہ نے کہاکہ بر آمدات معا شی نمو کا انجن ہے اور پاکستان اپنی بر آمدات میں اضا فہ کر کے معا شی راہ پر گا مز ن ہو سکتا ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر زکر یا عثمان نے کہاکہ زر مبا دلہ میں اضا فے کے لیے بر آمدات میں اضا فہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہو ں نے حکوت پر زور دیا کہ وہ غیر روایتی اشیا ء بر آمدات پر مراعات دے۔ انہو ں نے درآمدات متبا دل صنعتو ں جیسا کہ پلاسٹک اور زراعت پر مبنی صنعتو ں میں نئی سر مایہ کاری پر زور دیا۔

انہو ں نے کہاکہ اس وقت تر قی یا فتہ ممالک میں پلا سٹک کا فی کس استعمال 100کلو گرا م سے زائد ہے جبکہ پاکستان میں فی کس استعمال 60کلو گرام ہے۔ انہو ں نے حکومت کو غیر روایتی شعبو ں میں سر مایہ کاری کے لیے بینکو ں کو تجو یز دی کہ وہ نجی شعبے کے غیر روایتی شعبو ں کے قر ضو ں میں اضا فہ کر یں۔

Related Posts