ایف پی سی سی آئی کا سیمنٹ اور اسٹیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nasir Khan FPCCI

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ناصر خان نے سیمنٹ اور اسٹیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سیمنٹ اور اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کرے۔

اپنے بیان میں ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ناصر خان نے کہاکہ اس فیصلے سے کنسٹر کشن سیکٹر کوفکسڈ ٹیکس کی مد میں جو سہولیا ت دی ہیں ان کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سیمنٹ اور اسٹیل تعمیراتی صنعت کے بنیا دی خام مال ہیں اور سیمنٹ کی ایک بوری پر 500سے 700روپے بڑھے ہیں اور اسی طرح اسٹیل کی قیمت میں ایک لاکھ 45 ہزار روپے فی ٹن کی قیمت میں اضا فہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: کے پی ٹی ریلوے منصوبہ معاشی ترقی کی بنیاد ڈالے گا، ڈی ایس کراچی حنیف گل

قیمتو ں کے اس طر ح اضا فے سے تعمیراتی لا گت بڑھے گی جو کہ وزیر اعظم کے نیا پاکستان ہاو سنگ انڈ سٹر ی پر منفی اثرات مر تب کرے گی اور قو می معیشت کو مستحکم کرنے کے حکومتی اقدام کو بھی متا ثر کرے گی۔

ناصر خان نے سیمنٹ اور اسٹیل کی قیمتو ں میں غیر معمولی اضا فے کو بلا جواز قرار دیا کیو نکہ بیشتر خام مال مقامی طور پر دستیا ب ہے۔

انہو ں نے تعمیراتی شعبے میں فکسڈ ٹیکس نظام کے فوائد کو برقرار رکھنے کے لیے سیمنٹ اور اسٹیل کی درآمد پر کم تین ما ہ کی کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز دی۔

Related Posts